City Guide | Exploring [Bloomington] - Change




Post some poetry and become a contributor!!!

FILTERS
Select your desired filters to view focused records, You can click "Clear Filters" to clear the filters.





CATEGORY FILTER

POSTED BY MEMBERS FROM:



    Showing 1-2 of 2 Records
    Show Records Per Page
    • Malik Basit Abbas
      • 2022/09/12

      خرید کر دلِ عاشق کو یار لیتا جا
      نہ ہوں جو دام گرہ میں، اُدھار لیتا جا

      نہ چھوڑ طائر دل کو ہمارے اے صیاد
      یہ اپنے ساتھ ہی اپنا شکار لیتا جا

      نکل کے جلد نہ جا اس قدر توقف کر
      دعائے خیر دلِ بیقرار لیتا جا

      عدم کو جانے لگا میں تو بولی یہ تقدیر
      کہ داغِ عشق پئے یادگار لیتا جا

      فلک سے کی ہوسِ عشق جب کبھی میں نے
      ندائیں آئیں غمِ بے شمار لیتا جا

      مزے وصال کے اے دل خیالِ یار میں ہیں
      خوشی کے ساتھ شبِ انتظار لیتا جا

      چلا تھا زخمیِ تیغِ نگاہ میں ہوکر
      کہا ادا نے میرا بھی وار لیتا جا

      ہوا کے جھونکے سے کہتا ہوں میں جب آتا ہے
      کسی کے دل سے اُڑا کر غبار لیتا جا

      وہ جان لیں مری افسردگی کو اے قاصد
      بجھی ہوئی کوئی شمع مزار لیتا جا

      وہ مجھ سے کہتے ہیں جب بن سنور کر بیٹھتے ہیں
      بلائیں ہاتھوں سے بار بار لیتا جا

      اِسے بھی کھیل سمجھ تو کہ ہر ادا کے ساتھ
      ہمارے دل سے شکیب و قرار لیتا جا

      نہ اُٹھ سکے گی یہ کل پیش داورِ محشر
      نہ بے گناہوں کا گردن پہ بار لیتا جا

      مرے مزار کو تو اس طرح سے کر پامال
      کہ بانکپن کی بھی اے شہسوار لیتا جا

      مزہ جب ہی ہے کہ بھر بھر کے داغ جام شراب
      وہ دیتے جائیں تو اے بادہ خوار لیتا جا​....!

      Read More
      داغ دہلوی

    • Malik Basit Abbas
      • 2022/08/20

      نہ ہو کیوں کر افضل ہمارا محمد
      کہ ہے اپنے پیارے کا پیارا محمد

      الہی یہ محشر میں ہم کہتے جائیں
      کہاں ہے کہاں ہے ہمارا محمد

      وہیں کشتیِ نوح بھی ڈوب جاتی
      نہ دیتے جو اس کو سہارا محمد

      ابھی فرش سے عرش مل جائے جھک کر
      کریں گر طلب کا اشارا محمد

      یہی بات عاشق نے معشوق سے کی
      نہیں تیری فرقت گوارا محمد

      کہیں گے یہی اس شہِ انبیا سے
      وہاں ہوں گے جب آشکارا محمد

      شفیعِ امم روزِ محشر تمھیں ہو
      ہمیں ہے تمھارا سہارا محمد

      صدا خیر مقدم کی کعبے سے آئی
      حرم سے جب آئے دوبارا محمد

      بلا لو مدینے میں پھر داغؔ کو تم
      نہیں ہند میں اب گزارا محمد

      Read More
      داغ دہلوی

      Showing 1-2 of 2 Records
      Show Records Per Page